پی ٹی آئی نے ملک کو دلدل میں پھنسایا، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا۔لندن میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ ساجد میر نے نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ ایک جماعت مسائل کا حل نہیں نکال سکتی، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کردیا، دوست ممالک کو بھی دور کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، ورثے میں ملے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔