نیو یارک کے گورنر پر جنسی ہراسانی کے الزامات ، سابق خاتون معاون پہلی بار کھل کر بول پڑیں

نیو یارک (قدرت روزنامہ)نیو یارک کے گورنر اینڈرو کومو کی سابق خاتون معاون بریٹنی کومیسو جنسی ہراسانی کے معاملے پر کھل کر بول پڑیں ، ان کا ٹی وی انٹرویو آج نشر ہو گا۔

العربیہ کے مطابق خاتون بریٹنی نیو یارک کے گورنر کومو کے خلاف جنسی ہراسانی کے حوالے سے شکایت پیش کر چکی ہیں ، بریٹنی ان 11خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے گورنر کومو پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے ۔گورنر کومو سے بڑے پیمانے پر استعفیٰ طلب کیا جا رہا ہے جس میں خود ان کے ڈیموکریٹک کے ساتھی صدر جوبائیڈن بھی شامل ہیں مگر کومو اب تک استعفے کا مطالبہ مسترد کئے ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ برٹنی کومیسو نے گزشتہ ہفتے الپائنی کاؤنٹی پولیس کو شکایت کی تھی ۔