سجل علی اور شہزاد رائے کی ویڈیو کال وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو معروف شخصیات اداکارہ سجل علی اور گلوکار شہزاد رائے کی ویڈیو کال وائرل ہو گئی ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات سجل علی اور شہزاد رائے کو کون ایک ساتھ اسکرین پر نہیں دیکھنا چاہے گا، کروڑوں مداح رکھنے والے یہ دونوں فنکار جَلد ہی کسی متاثر کُن پروجیکٹ میں نظر آ نے والے ہیں۔
اس پروجیکٹ ’تم ہو تو‘ کا جہاں عوام کو بے صبری سے انتظار تھا وہیں دونوں فنکاروں نے نیا ٹیزر جاری کر کے مزید تجسس پیدا کر دیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)


سجل علی اور شہزاد رائے کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو کو ایسا بنایا گیا ہے کہ جیسے یہ دونوں فنکار آپس میں ویڈیو کال کر رہے ہیں اور زندگی مستحکم ہونے کے باوجود کام کرنے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
اس دوران یہ فنکار اس موضوع پر بات کر رہے ہیں کہ انسان پیسے کمانے کے لیے صرف کام کرتا ہے یا اس کی اور وجوہات بھی ہیں۔بقول سجل علی یہ پروجیکٹ 4 جون کو منظرِ عام پر آ جائے گا جبکہ اس سے متعلق شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔