وہ وقت جب اداکار منوج باجپائی خواتین کے باتھ روم جا پہنچے، لیکن جیسے ہی وہاں لڑکیاں آئیں تو کیا کچھ کرنا پڑا؟ ہنسی روکنا مشکل
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف اداکار منوج باجپائی نے اپنی جوانی کا ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی شرمیلے ہوا کرتے تھے، منوج باجپائی نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ میں خواتین کے باتھ روم میں چلا گیا، اسی دوران وہاں چند لڑکیاں آگئیں تو شرم کے مارے مجھے اس وقت تک باتھ روم میں چھپنا پڑا جب تک لڑکیاں وہاں سے چلی نہیں گئیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ انہیں جوانی میں لڑکیوں سے بہت شرم آتی تھی۔منوج باجپائی نے بتایا کہ میں دہلی میں واقع ایل ایس آر گرلز کالج میں لڑکیوں کو اداکاری سِکھانے جایا کرتا تھا لیکن مجھے لڑکیوں کے کالج جانا بہت عجیب سا لگتا تھا، لڑکیوں کے سامنے میں اکثر شرما جاتا تھا، کچھ لڑکیوں کو کہہ دیتا تھا کہ وہ گیٹ پر میرا انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار لڑکیاں مجھے وہاں دکھائی نہیں دیں تو میں ایک گلی میں جاکر ڈھابے پر وقت گزرنے کا انتظار کرتا رہا تاکہ لڑکیوں سے ملاقات ہی نہ ہو سکے۔