یہ کام شرمناک تھا، حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے ہلچل مچا دینے والے انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبا زکو عہدے سے ہٹانے سےمتعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ پنجاب اسمبلی میں لوٹے لے کر جانا شرمناک تھا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، وکیل صفدر شاہین نے کہا کہ 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پہلے دائر کیا ، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس 16 اپریل کو بلایا گیا ،

آرٹیکل 63 اے کی تشریح اس انتخاب پر لاگو ہوتی ہے ۔ وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے اسمبلی میں پولیس داخل کی ، آئی جی کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکم دیا جبکہ عدالت نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا تھا، پوری دنیاکی اسمبلیوں میں جھگڑےہوتےہیں، لیکن جواس دن ڈپٹی اسپیکرکےساتھ ہواوہ افسوسناک تھا۔