’’میری درخواست ہے کہ آپ گوہر رشید سے شادی نہ کریں‘‘ اداکارہ کبریٰ خان نے مداح کا سوال سن کر خاموشی توڑ دی، سب واضح کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف ڈرامے ’’سنگ ماہ‘‘ میں عاطف اسلم کے ساتھ لیڈ کردار ادا کرنے والی کبریٰ خان کے آج کل سوشل میڈیا پر اداکار گوہر رشید کے ساتھ ’ دوستی‘ کے کافی چرچے ہیں اور ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے اداکارہ نے خود میدان سنبھالنے کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور اپنی روزمرہ کی روٹین سے متعلق بھی اپنے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں لیکن دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب ایک مداح نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کبریٰ کو سوشل میڈیا ٹرینڈز کی بنیاد پر ’خبردار‘ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں آپ سے درخواست کرتاہوں کہ آپ گوہر رشید سے شادی نہ کریں‘‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)


کبریٰ خان مداح کا مشورہ دیکھ کر ہنس پڑیں اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ کو گوہر کے بارے میں واضح کرتی ہوں کہ میں اور گوہر بہت اچھے دوست ہیں اور ایسا کچھ بھی نہیں، تمام عقائد کے برعکس، رشتہ جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہم واقعی اچھے دوست ہیں اور بس‘‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)


لالی ووڈ اداکارہ کبریٰ خان کو ستاروں سے بھرے ڈرامہ سیریل ‘سِنف آہن’ اور ‘سنگ ماہ’ میں ان کی اداکاری کے لیے سراہا جارہا ہے۔