صبا قمر مہنگا ترین ہیروں کا ہار پہن کر توجہ کا مرکز بن گئیں، قیمت جان کر سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور صف اول کی اداکارہ اپنی آنے والی نئی فلم ’کملی‘ کے پریمیئر کے دوران جذباتی ہوکر رونے لگی، جس کی ویڈیونا صرف کافی وائرل ہوئی بلکہ اس کے بعد ٹوئٹر پر بھی ان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔
اب سوشل میڈیا پرصبا قمر ایک اور وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں اور اس کی وجہ ان کا ہیروں سے جڑا قیمتی ترین ہار ہے، جو گزشتہ روز انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم کملی کی ایک تشہیری تقریب میں پہنا۔
سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے اس قیمتی ترین ہیروں کے ہار کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے، جس کے باعث تقریب میں ہر کسی کی نگاہ کا مرکز صبا قمر کے ساتھ ساتھ ان یہ ہار بھی بنا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


واضح رہےکہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کو تین جون کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں صبا قمر، ثانیہ سعید، عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔