اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی، اِنہیں پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے . ریا چکروتی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی .
منشیات کیسز کی خصوصی عدالت نے انہیں صرف چار روز کے لیے ابو ظہبی جانے کی اجازت دی ہے . انہیں روزانہ بھارتی سفارتخانے میں حاضری لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے کا زر ضمانت بھی جمع کروانا ہوگا .
یاد رہے کہ پچھلے برس ستمبر میں ریا چکروتی کو بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا . اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات خریدی تھیں .