ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت، روزانہ حاضری لگانا ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی، اِنہیں پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔ریا چکروتی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی۔
منشیات کیسز کی خصوصی عدالت نے انہیں صرف چار روز کے لیے ابو ظہبی جانے کی اجازت دی ہے۔انہیں روزانہ بھارتی سفارتخانے میں حاضری لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے کا زر ضمانت بھی جمع کروانا ہوگا۔
یاد رہے کہ پچھلے برس ستمبر میں ریا چکروتی کو بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات خریدی تھیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

1 min ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

6 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

12 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

13 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

19 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

26 mins ago