ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، اس بار تیاری کےساتھ آئیں گے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، اس بار تیاری کےساتھ آئیں گے . چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، میڈیا نے25مئی کو مشکل وقت میں کوریج کی، آپ نے جذبے اور دلیری سے کوریج کی .


انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون میں14افراد کو قتل کرایا، 30 سال سے جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے .
عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے رولنگ لے رہے ہیں، فیصلے کے بعد اعلان کرونگا، پہلے ہم نے سمجھا تھا عدالتی حکم کے بعد راستے صاف ہو جائیں گے، اس بار تیاری کے ساتھ آئیں گے . چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ عدالتیں کمزور کو تحفظ دینے کیلئے بنتی ہیں، مجھے کسی چیز کا خوف نہیں، جہاد سمجھ کر لڑتا ہوں، ان سے بزدل کوئی نہیں، انکے سامنے کوئی کھڑا ہو بھاگ جاتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ ملک میں مجرم آکر بیٹھ گئے، انکی کوشش ہے ڈرایا جائے، ان کی کوشش ہے کسی طرح عوام ڈر کر بیٹھ جائیں، ہم ان کو شکست دینگے، پاکستان اوپر جائے گا . عمران خان نے کہا کہ ہم کامیاب نہ ہوئے تو آپ کے بچوں کو جنگ لڑنا پڑے گی، ان چوروں کے خلاف کبھی نہ کبھی جنگ لڑنا پڑے گی، سب سے بزدل ظالم آدمی ہوتا ہے .
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے، جو آپ نے دیکھا ہے کریمنلز کا کام ہے، یہ سب وہ ہیں جنہیں بہت پہلے جیل میں جانا چاہیے تھا . انہوں نے کہا کہ راناثنا اور شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں قتل کیا، انہیں جیل جانا چاہیے تھا، انصاف آپ کو جہاد اور جدوجہد کرکے لینا پڑتا ہے، کمزور کو انصاف چاہیے ہوتا ہے، آپ کی جدوجہد سیاست نہیں جہاد ہے، حق اور سچ پر کھڑے ہوں تو ذات سے باہر بات نکلتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں