نواز شریف نے سب کو کیسے لوٹا؟ شگفتہ اعجاز کی ٹک ٹاک ویڈیو کی دھوم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کی پارٹی پاکستان میں بر سر اقتدار ہے اور ان کے چھوٹے بھائی، پارٹی کے صدر شہباز شریف وزیراعظم ہیں .

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر با صلاحیت اداکارہ شگفتہ اعجاز جوکہ کسی تعریف کی محتاج نہیں ، انہوں نے مو جودہ ملکی صورتحال اور عوام کی اکثریت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی ہے،جو آتے ہی چھا گئی .

اس ٹک ٹاک کلپ میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پنجابی زبان میں کہہ رہی ہیں کہ نواز شریف نے کبھی امیر اورغریب میں فرق نہیں رکھا، سبھی کو لوٹا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


کسی ڈرامے کے سیٹ پربنائی جانے والی اس ٹک ٹاک ویڈیومیں شگفتہ اعجاز کا ساتھ دیگراداکاروں نے بھی دیا ہے . دوسری جانب نوشین شاہ نےبھی ٹوئٹر پرموجودہ سیا سی صورتحال پر اپنا ذاتی تجزیہ بیان کر تے ہوئے مریم نواز پر تنقید کی ہے .
انہوں نے کہاکہ مریم نواز ہونے کا بھی الگ ہی مزہ ہے، صبح اُٹھو ، اپنے شوہرکو نظراندازکرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں باہرجاؤ، بےمعنی باتیں کرو، چیخ کربینظیربننے کی کوشش کرو اورپھرسوجاؤ .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

. .

متعلقہ خبریں