بھارت، کالج کے لان میں نماز ادا کرنے پر پروفیسر کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر علی گڑھ کے ایک کالج میں نماز ادا کرنے پر پروفیسر کو ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ایس آر خالد کیخلاف کارروائی کیلئے ہندو انتہا پسندوں نے واویلا کیا.
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیرالڈ انڈیا کے مطابق شری سرورشنے کالج نے یہ فیصلہ منگل کو پروفیسر ایس آر خالد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیا جس میں وہ کالج کے لان میں نماز ادا کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔