گرمی میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گرمی کی شدت سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، طلب 28 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی رسد 21 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ شارٹ فال ساڑھے7 ہزار میگا واٹ ہے۔
ذرائع لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5 ہزار میگاواٹ، رسد 3 ہزار 800 میگاواٹ ہے،جبکہ شارٹ فال 1500 میگا واٹ ہے۔لیسکو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریجن میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔