پاکستان میں رواں سال پولیو کا ساتواں کیس رپورٹ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں ایک اور بچی پولیو وائرس کا شکار ہو گئی ہے جس کے بعد رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے جن میں سے چھ کیسز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے رپورٹ ہوئے۔
شمالی وزیرستان میں 2014 اور 2019ء کی طرز پر دوبارہ پولیو کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کی 7 ماہ کی بچی وائرس کا شکار ہوئی ہے جس میں 2مئی کو معذوری رپورٹ ہوئی تھی۔