پاکستان

پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایا جارہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں، انکے ان اقدامات سے بےروزگاری بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پر روس سے گیس گندم اور پیٹرول لے رہے تھے، بھارت روس سے اب 30 فیصد رعایت پر گیس اور گندم خرید رہا ہے۔


شیخ رشید نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرکے منصوبے کو ناکام بنایا۔ سپریم کورٹ 25مئی کو پولیس تشدد کا از خود نوٹس لے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ صوبوں اور مرکز کو لڑانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اسلام آباد داخلے سے روکا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے؟ کیا مقاصد ہیں؟ بھارت سے تجارت کس کے کہنے پر کرنے جارہے ہیں؟ کیا پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے؟شیخ رشید نے کہا کہ ایٹمی قوت کے حامل ملک کی معیشت کو تباہ کیا جا رہاہے، ایٹمی اثاثوں سے متعلق آنے والے دنوں میں پریشر بڑھایا جائے گا، بھارت اور اور اسرائیلی لابی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ میں درخواست دی کہ میرے تمام کیسز کو یکجا کیا جائے، حکومت دراصل میں لندن سے چلائی جا رہی ہے، حکومت کی اوورسیز ووٹنگ پر قانون سازی بے معنی ہے۔

متعلقہ خبریں