کرپشن کے الز ام پر سینکڑوں سرکاری ملاز مین نوکریوں سے فارغ
لاہور(قدرت روزنامہ)کرپشن اور بدعنوانیوں پر تین سو ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں پرائم منسٹر پورٹل پر شکایات کے انبار, فردوں، انتقالات اور لینڈ ریکارڈ سے متعلق مجموعی طور پر ایک ہزار 444 شکایات کا اندارج کروایا گیا۔ پی ایل آر اے افسروں کی جانب سے پرائم منسٹر پورٹل پر موصول ہونے والی تمام شکایات سو فیصد حل کر دی گئی۔
شکایات میں کرپشن، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل، زراعی رقبے کے ریکارڈ اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق شکایات شامل ہیں۔ شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث 300 ملازمین کو اب تک نوکری سے برطرف کیا جا چکا ہے۔