سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن 4 وزارتوں کے درجنوں عہدیدارگرفتار


ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی محکمہ کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھہ) نے مئی 2022 میں رشوت، عہدے کے غلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات میں 4 وزارتوں کے 41 افراد کو حراست میں لیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق نزاھہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجداری کارروائی قانون کے مطابق 41 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ان میں سے بعض کو ضمانت پررہا کردیا گیا۔ان پر رشوت،عہدے کیغلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ ان کے خلاف کیسزعدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ نزاھہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر اپیل کی کہ وہ سرکاری خزانے کو بدعنوانی سے بچانے میں تعاون کریں، اگران کے علم میں مالیاتی یا انتظامی بدعنوانی کا کوئی واقعہ آئے تو اس کی اطلاع کریں۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارتی اعتراض پاؤں تلے روند ڈالا

ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…

1 min ago

حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…

2 mins ago

مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…

13 mins ago

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

31 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

37 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

53 mins ago