پاکستان

حکومتی دعوؤں کے باوجود آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی دعوؤں کے باوجود آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ چکی کا آٹا 5 روپے فی کلو اضافے سے 95 روپے فی کلو کا ہو گیا ہے۔
چکی آٹا ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
ترجمان چکی آٹا ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ حکومت چکیوں کو رجسٹرڈ کر کے گندم فراہم کرے تو سستا آٹا فراہم کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں