اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے .
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سُتاش گروپ کے بورڈ کے صدر محرم یِلمز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ستاش گروپ ترکی کی جانب سے پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا .
وزیرِ اعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھروپور تعاون کی ہدایات جاری کیں . شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت پچھلے چار سال میں سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل کی گئیں رکاوٹوں کا سد باب کررہی ہے .
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے .