ایون فیلڈ ریفرنس؛ نیب کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی جانب سے آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی . تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیل پر سماعت جاری ہے .


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کررہے ہیں .
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے لہا کہ پارلے منٹ سے بل پاس ہوا ہے جس کی صدر نے منظوری دینی ہے .
سردارمظفرعباسی نے عدالت سے کہا کہ چیئرمین نیب نے آج چارج چھوڑنا ہے . سپریم کورٹ میں بھی از خود نوٹس کیس میں ایک معاملہ زیر التوا ہے . جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ کیا آج نیب دلائل دینا چاہتی ہے یا نہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ امجد پرویز نے کہا کہ میں دلائل دے دیتا ہوں، یہ اس دوران انتظار کرلیں .
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ابزرو کیا ہے کہ اہم ترین کیسز میں مداخلت کی جا رہی ہے جس پرجسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس سوموٹو کا اس کیس سے کیا تعلق ہے؟وکیل مریم نواز نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرسردار مظفراورگزشتہ حکومت میں تعینات پراسیکیوٹربھی آج موجود ہیں . حکومت کی تبدیلی کے باوجود بھی یہ عدالت کے سامنے کھڑے ہیں .
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ کیا حکومت کی تبدیلی کے بعد نیب کا مؤقف تبدیل ہو سکتا ہے؟ کیا آج کی تاریخ میں نیب ختم ہے؟سردارمظفرعباسی نے جواب دیا کہ چئیرمین نیب نہ ہو تو سب کچھ ختم ہی ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں