عمران خان نے پاکستان کے وجود کو چیلنج کیا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیوکلیئر کے خلاف باتیں پاکستان کے وجود کو چیلنج کیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کرسی چھن جانے سے ذہنی توازن چھن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے آئین کی حدود کا احترام کرتے ہیں اور عمران خان اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، وہ پاکستان کے لئے خطرہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں جبکہ عمران خان کہتا ہے کہ میں ہوں تو پاکستان اور ادارے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان سنگین نوعیت ہے جس کی ہر طرف سے مزمت آرہی ہے اور یہ بیان پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی وہ فرح گوگی کو بچانے کے لیے آتے ہیں کبھی جن سے فیض حاصل کیا ان کے مفاد کی بات کرتے ہیں اور آج عمران خان نے ایسا بیان دیا کہ وہ حد کراس کرگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ سے یہ اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں، ادارے جو اپنے دائرے سے باہر کردار ادا کرتے رہیں اب وہ ادارے اپنے دائرے میں ہیں تو یہ تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
مہنگائی پر اظہار خیال:
مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سابقہ حکومت کی وجہ سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اس حکومت نے لوگوں کے لئے رلیف پیکچ 28 ارب کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کو بار بار عوام کے سوچنے کا کہتے تھے لیکن اب مہنگائی کا بوجھ عوام پر ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرتے اور اپنے لوگوں کے سکینڈل پر پردہ ڈالتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے اس وجہ سے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں تھا۔
سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عوام کو 28 ارب کی ریلیف بی آئی ایس پی کے ذریعے دی جارہی ہے 6 ملین مزید لوگوں کو اس ریلیف پیکج میں شامل کریں گے کیونکہ مہنگائی بہت زیادہ ہوچکی ہے اور غریب براہ راست متاثر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کا احساس ہے مگر سابق حکمران احساس کے نام پر لوگوں کو مشکل میں ڈالتے تھے۔