فلم ساز نبیل قریشی نے حکومت کو ’زہر فنڈ ‘قائم کرنے کا مشورہ دے ڈالا
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف فلم ساز نے وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے انہیں انوکھا مشورہ دیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فلم ساز، رائٹر اور ہدایتکار نبیل قریشی نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ اندا زمیں زہر فنڈ قائم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کچھ روز قبل دیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘حکومت کے پاس تو زہر کھانے کے پیسے بھی نہیں ہیں’۔
Itney main dedounga … tension nahi hai aap lelo! Werna fund bana lete hain awaam donate kerdi ki lets create #zeherfund https://t.co/8foHoWaK3k
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) May 30, 2022
ان کے اس بیان پر نبیل قریشی نے ٹوئٹرردِعمل دیتے ہوئےاپنے پیغام میں لکھاکہ ‘اتنے پیسے میں دے دوں گا، فکر کی کوئی بات نہیں ہے، آپ لے لیں، ورنہ فنڈ بنالیتے ہیں، عوام عطیہ کردے گی، زہر فنڈ بنالیں’۔
یاد رہے کہ مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس تو زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں، سوئی گیس کمپنیوں کے اثاثے کم ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کمپنیوں کے منافع جات کم ہو گئے ہیں، اس طرح تو یہ کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی۔