وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی۔پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن ان دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے انہیں آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں اس سلسلے میں کئی ناموں پر غور و خوض کیا گیا تاہم غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔غلام نبی میمن اس سے قبل بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی رہ چکے ہیں، جبکہ وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی تعینات رہے ہیں۔