عمران خان کیا خواب دیکھ رہے ہیں؟ ریحام خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ متنازع بیان کے ردعمل میں سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑیں۔
ریحام خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس کی اپنی جماعت کے 300 حصے ہو گئے وہ ملک کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔


ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ خود بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا ۔
ان کا کہنا تھاکہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے اور درست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔