نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی . نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے سے قبل نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے تھا، بجلی کے ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے .


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کا نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا ہے، ٹیرف بڑھانے کی وجہ کپیسٹی لاگت، عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت بڑھنا ہے .
نیپرا کا کہنا ہے کہ توانائی کی خریداری کی قیمت 1152 ارب روپے متوقع ہے، کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب روپے تخمینہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں