شادی کے اسٹیج پر دلہے کی ماں کے ہاتھوں چپل سے پٹائی، ویڈی وائرل

اترپردیش (قدرت روزنامہ) شادی کا دن کسی بھی جوڑے کے لیے انتہائی خوبصورت اور یادگار دن ہوتا ہے، لیکن اگر اِسی دن اگر والدہ کی جانب سے دلہے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جائے تو اس سے زیادہ قابل افسوس بات کیا ہو سکتی ہے۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں شادی کا خوبصورت دن دلہے کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، دلہے کو اپنی ہی ماں نے سینکڑوں مہمانوں کے سامنے چپلوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اس واقعے کی ویڈیو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائر ل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں دلہا دلہن کی اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن ایک خوبصورت سن فلاور اسٹائل میں تیار کیے گئے اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دلہے کی ماں نے اسٹیج پر چڑھ کر پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر چپل اتار کر دلہے بنے بیٹے کو مہمانوں کے سامنے مارنا شروع کر دیا۔

شادی میں شریک چند مہمانوں نے آگے بڑھ کر خاتون کو زبردستی اسٹیج سے اتارا، بعد ازاں ویڈیو میں خاتون کو شادی کی تقریب سے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق والدہ کی دلہا بنے بیٹے پر تشدد کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ والدہ بیٹے کی دوسری ذات کی لڑکی سے شادی پر ناخوش تھی، بیٹے نے خاندان کی مرضی کے خلاف جاکر انکیتا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔
کورٹ میرج کے 3 ماہ بعد لڑکی کے والد نے فیصلہ کیا کہ بیٹی اور داماد کی شادی کی تمام رسمیں مقامی ہال میں ادا کی جائیں گی اور جب اس شادی کی خبر لڑکے کی ماں کو ہوئی تو انھوں نے ہال پہنچ کر اپنے بیٹے کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔بھارت میں شادی کے وقت ذات پات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، یہ رسم ہندو ؤں میں کافی عام ہے۔ ہمسایہ ملک میں ذات پات کی وجہ سے اکثر اوقات جھگڑے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

41 mins ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

56 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

1 hour ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

1 hour ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago