اب عمران خان سڑکوں پر ہوگا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب عمران خان سڑکوں پر ہوگا، یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کر لے، حکومتیں سدا نہیں رہتیں۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ رانا ثنااللّٰہ نے ملک میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے، رانا ثنااللّٰہ نے 3 بار میری بہنوں کے گھر ریڈ کرایا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 تاریخ کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہیں، اپنے دفتر نہیں گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں کسی فرد پر ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، ’باپ‘ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہوگا یہ کیا ہو گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جون میں یہ جو مہنگائی کرنے جا رہے ہیں عوام سڑکوں پر ہوں گے۔