جانی ڈیپ کیخلاف مقدمہ ہارنے کے بعد امبر ہرڈ نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنے سابق شوہر اور ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ ہیرو جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اداکارہ امبرہرڈ نے خاموشی توڑ دی۔
امبرہرڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’میں آج جو مایوسی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں دل شکستہ ہوں کہ ثبوت کا پہاڑ بھی میرے سابق شوہر کی غیر متناسب طاقت، اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں تھا’۔


انہوں نے کہا کہ میں اس سے بھی زیادہ مایوس ہوں کہ دوسری خواتین پر اس فیصلے کا کتنا اثر پڑے گا۔
اداکارہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہ ایک بدقسمت واقعہ ہے جس نے خواتین کو واپس اس دور میں دھکیل دیا ہے جب اپنے حق کے لیے اور اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانے والی خواتین کی تضحیک کرکے اور انہیں شرم دلا کر خاموش کرا دیا جاتا تھا۔اس فیصلے سے خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو ایک دھچکا لگا ہے۔مجھے اس بات کا بھی دکھ ہے کہ میں یہ مقدمہ ہار گئی ہوں مگر مجھے اس بات کا اس سے بھی زیادہ دکھ ہے کہ میں نے وہ حق کھو دیا ہے جو میں سمجھتی تھی کہ بطور امریکی شہری مجھے حاصل ہے۔
اداکار جونی ڈیپ نے خود پر لگنے والے الزامات کے جواب میں کہا تھا کہ ’مجھ پر لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزمات نہایت سفاکانہ ہیں۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amber Heard (@amberheard)


واضح رہے کہ 58 سالہ جونی ڈیب کی 36 سالہ امبر ہرڈ سے 2015ء میں شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 2017ء تک ہی چل سکی تھی۔امبر ہڑد نے 2016ء میں اپنے شوہر جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا تھا۔
گزشتہ روز جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران جانی ڈیپ کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دے دی۔
امریکی ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اُن کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جونی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا۔
اس کیس کے حوالے سے کیٹ ماس کا کہنا تھا کہ جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب کچھ سیڑھیوں سے نیچے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی۔امریکی ماڈل کیٹ ماس نے بتایا کہ چوٹ لگنے کی صورت میں تو جونی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جونی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ کا یہ دعویٰ کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ اُن کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے۔واضح رہے کہ کیٹ ماس نے کہا کہ جونی کی اہلیہ کی جانب سے دیے جانے والا بیان کے ہم دونوں ہی جونی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں ہیں یہ الزام سراسر غلط اور جھوٹ ہے۔