سندھ حکومت کا تمام افسران کے پیٹرول کوٹے میں کمی کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے تمام صوبائی افسران کے پیٹرول کوٹے میں 40 فیصد کمی کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کیے ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نھیں پڑنا چاہیئے، خزانہ پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے۔بعد از وزیراعلیٰ نے اپنے سمیت تمام وزراء اور سندھ حکومت کے تمام افسران کے پیٹرول کوٹے میں 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ کچھ کم ہوگا۔