بولڈ سین کی اجازت مانگنے پر “آشرم” کی اداکارہ کو والد سے ملا حیرت انگیز جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف ترین بھارتی ویب سیریز “آشرم” کی مرکزی اداکارہ انوریتا جھا نے ہدایت کار پرکاش جھا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ شئیر کیا۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہدایت کار پرکاش جھا نے “آشرم 3” میں بولڈ مناظر عکس بند کرانے کے حوالے سے بھی بات کی
آشرم 3 میں بولڈ سین کے بارے میں بتاتے ہوئے انوریتا جھا کہتی ہیں کہ، “میں نے اپنے گھر والوں کو اس کے بارے میں جب بتایا تو میں بہت پرجوش تھی۔ میں پہلی بار کوئی بولڈ سین کر رہی تھی۔ میں نے اپنے کیریئر میں پہلے ایسا نہیں کیا تھا۔”
انہوں نے کہا کہ “اس سے پہلے میں اپنے گھر والوں سے اجازت لیتی۔ اس کے لیے میں نے اپنے والد کو فون کر کے بتایا۔ میں نے اسے کہا کہ سین میں یہ سب کچھ ہوگا۔ جس پر انہوں نے جواب دیا، ہاں کرو، بنداس کرو۔ تو میں نے سوچا کہ یہ کرنا اب ٹھیک ہوگا۔”انوریتا جھا نے مزید بتایا کہ “پرکاش جھا نے انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کے دوران انہیں بہت آرام دہ محسوس کرایا۔”