اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف ترین بھارتی ویب سیریز “آشرم” کی مرکزی اداکارہ انوریتا جھا نے ہدایت کار پرکاش جھا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ شئیر کیا . انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہدایت کار پرکاش جھا نے “آشرم 3” میں بولڈ مناظر عکس بند کرانے کے حوالے سے بھی بات کی
آشرم 3 میں بولڈ سین کے بارے میں بتاتے ہوئے انوریتا جھا کہتی ہیں کہ، “میں نے اپنے گھر والوں کو اس کے بارے میں جب بتایا تو میں بہت پرجوش تھی .
میں پہلی بار کوئی بولڈ سین کر رہی تھی . میں نے اپنے کیریئر میں پہلے ایسا نہیں کیا تھا . ”
انہوں نے کہا کہ “اس سے پہلے میں اپنے گھر والوں سے اجازت لیتی . اس کے لیے میں نے اپنے والد کو فون کر کے بتایا . میں نے اسے کہا کہ سین میں یہ سب کچھ ہوگا . جس پر انہوں نے جواب دیا، ہاں کرو، بنداس کرو . تو میں نے سوچا کہ یہ کرنا اب ٹھیک ہوگا . ”انوریتا جھا نے مزید بتایا کہ “پرکاش جھا نے انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کے دوران انہیں بہت آرام دہ محسوس کرایا . ”