دعا زہرہ اور شوہر ظہیر کے سیالکوٹ میں ہونے کا انکشاف
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کے سیالکوٹ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوکیٹر کے ذریعے دعا زہرہ اور شوہر ظہیر کے سیالکوٹ میں موجود ہونے سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئی ہیں، لاہور اور کراچی پولیس کی ٹیمیں دعا زہرا کو لینے کے لیے سیالکوٹ میں موجود ہیں۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ لوکیٹر کے ذریعے دونوں میاں بیوی کی موجودگی کا پتہ چلا ہے، دعا زہرہ اور شوہر بار بار اپنی لوکیشن تبدیل کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔