مہوش حیات نے اپنے چہرے کیساتھ کچھ کروایا ہے، لیلیٰ زبیری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری کا ماننا ہے کہ مہوش حیات نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کروایا ہے، مہوش حیات کا چہرہ پہلے جیسا معصوم نہیں رہا۔لیلیٰ زبیری نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کی موجودہ نامور اداکاراؤں پر تبصرہ کیا ہے۔
لیلیٰ زبیری کا ماہرہ خان سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ ماہرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہے، مگر ماہرہ ایک مکمل پیکج ضرور ہے، خوبصورت ہے اور آنکھوں کو بھاتی ہے۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


انہوں نے صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر سے متعلق کہا کہ ’صبا قمر تو ماشاءاللّٰہ، بہت زبردست اداکارہ ہے، صبا قمر میری پسندیدہ ہے، صبا کے ساتھ میں نے بہت کام کیا ہے اور میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔‘
اس دوران شو کے میزبان نے کہا کہ مہوش حیات نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کیا نہیں بلکہ کروایا ہے، انہوں نے آپریشن کروایا ہے۔اس پر لیلیٰ زبیری نے کہا کہ ’جی پہلے مہوش بہت معصوم لگتی تھی، اب وہ ویسی نہیں ہے۔‘