دیا مرزا نے شدید گرمی میں ’برقع‘ پہن لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے شدید گرمی میں ’برقع‘ پہن لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
گزشتہ دنوں دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہیں ’برقع‘ پہنے دیکھے جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران برقع پہنا۔انہوں نے بتایا کہ ’شوٹنگ کے دوران، درجہ حرارت 47 ڈگری تھا اور شدید گرمی میں برقع پہننا مشکل تھا۔‘
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سفر میں suffer نہ کرنے کا واحد علاج پیار ہے۔‘ایک تصویر میں دیا مرزا کو موٹر بائیک کے پاس برقع پہنے ہوئے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ دیا مرزا فلم میں ’بائیک رائڈر‘ کا کردار ادا کریں گی۔
دیا مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ شعر لکھا:

سفر میں دھوپ تو ہوگی، جو چل سکو تو چلو
سبھی ہیں بھیڑ میں تُم بھی، نکل سکو تو چلو

اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کا کام محبت کو تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے اندر موجود تمام رکاوٹوں کو تلاش کرنا ہے جو آپ نے اس کے خلاف کھڑی کی ہیں۔‘

دیا مرزا نے لکھا کہ ’ایک ایسا سفر جو رکاوٹوں کو تلاش کرنے اور ان پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے گا۔‘

Recent Posts

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

7 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

12 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

51 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

2 hours ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago