بسمہ معروف نے جویریہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ویمن ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی پلیئر بن گئیں۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کپتان بسمہ معروف نے جویریہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کرکٹر جویریہ خان نے 113 اننگز میں 2885 رنز بنائے تھے جبکہ بسمہ نے کیرئیر کی 114 اننگز میں 2891 رنز بنائے۔واضح رہے کہ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلی جارہی سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان میں آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے میچ کھیلے جارہے ہیں۔