مومنہ مستحسن کا ’کے کے‘ کو خراج تحسین، سریلی آواز میں گانا گنگنا کر یادیں تازہ کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا نام سنتے ہی پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے کئی ہٹس گانے ذہن میں آجاتے ہیں۔مومنہ مستحسن نے گزشتہ روز کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے نامور بھارتی گلوکار کے کے کا گا نا ’ پیار کے پل‘ گا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ موت سے قبل کے کے کنسرٹ میں یہی گانا گا رہے تھے جو کہ ان کی زندگی کا آخری بن گیا،اور ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


دو روز قبل کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


مذکورہ نجی اسپتال نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ کے کے کو اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


کے کے، کے کرئیر پر اک نظر
کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔
ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔
گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔