پارٹی گرل دنانیر اور کارتک آریان کی’چیٹ‘ لیک ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شو بزانڈسٹری کی نامور اداکارہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دنانیر المعروف پارٹی گرل کی بالی ووڈ کے اسٹار کارتک آریان کے ساتھ ‘چیٹ‘ لیک ہو گئی۔
یہ چیٹ کسی اور نے نہیں بلکہ خود دنانیر نے شئیر کی ہے ، اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایاکہ بالی ووڈ اداکار کے اس جواب سے ان کا دن اچھا ہوگیا۔
یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ پارٹی گرل دنانیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جو چیٹ کا اسکرین شاٹ شئیر کیا، اس میں اپنے پیغام اور کارتک آریان کے جواب کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔

واضح رہےکہ رواں ماہ کارتک آریان کی فلم ‘بھول بھلیا 2’ ریلیز ہوئی جس نے اب تک کامیابی کے کئی ریکارڈز توڑے ہیں ، اس فلم میں دنانیر کے وائرل کلپ کا ڈائیلاگ ’ پارٹی ہو رہی ہے‘ کو بھی شامل کیا گیا۔
جب اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر فلم کا ٹیزر شیئر کیا تو دنانیر نے ان کی اسٹوری کا رپلائی دیا جس کا جواب کارتک نے گزشتہ روز دیا ہے۔