سنی لیون کو ڈاکٹری مہنگی پڑ گئی، مریض کی چیخیں نکل گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے تو بولی وُڈ سینسیشن اور غیر اخلاقی فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون کچھ نہ کچھ انوکھا اور دلچسپ کرتی ہی رہتی ہیں، لیکن اس بار انہوں نے ڈاکٹر بن کر اپنے مریض کی چیخیں ہی نکلوا دیں۔
سنی لیون سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کرتی رہتی ہیں، جنہیں دیکھ کر ان کے مداح اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتے ہیں۔
سنی اپنے پروجیکٹس کے سیٹ پر مزاحیہ حرکتوں اور تفریح کے لیے بھی جانی جاتی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ بنائی گئی مذاق کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


حال ہی میں، سنی نے سیٹ پر اپنے ‘زخمی مریض’ کا علاج کرنے کی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی۔ہم میں سے کسی نے نہ سوچا تھا کہ سنی لیون کی ڈاکٹری ان کے مریض کو اتنی بھاری پڑ جائے گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں اپنے ساتھی کے درد سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کی زخمی ٹانگ پر کچھ دوا لگاتی ہیں، جس سے وہ درد سے چیخ پڑتے ہیں۔
سنی بے قابو طور پر ہنستے ہوئے کہتی سنی جاسکتی ہیں کہ ‘یہ ٹھیک ہے، اب آپ کو اسے ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہے’۔ویڈیو میں سب سے انوکھی بات ان کا لباس ہے، سنی کو ویڈیو میں نیلی لنگی اور سرخ بلاؤز میں دیکھا جاسکتا ہے۔