شاہ رخ خان کی نئی ایکشن فلم ’جوان‘ کا ٹیزر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی ایکشن فلم ’جوان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا۔

کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کے لئے ’جوان‘ کا مختصر لیکن سسپنس سے بھرپور ٹیزر شئیر کیا ہے، جس میں بالی ووڈ کے رومانس کے بادشاہ بالکل ہی ایک الگ لُک میں نظر آرہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)


اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بتایا کہ اُن کی فلم ’جوان‘ سال 2023 میں 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ’اس منفرد فلم کو بنانے کا کریڈٹ ہدایتکار ایٹلی کو جاتا ہے، جو کہ میرے لیے بھی ایک شاندار تجربہ رہا کیونکہ مجھے ایکشن فلمیں پسند ہیں۔