عمران خان کے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کل متوقع

دیر (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کل دیر کے جلسے میں عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ دے سکتے ہیں . تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، اس دوران پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مہنگائی کی اس لہر کی مذمت کرتے ہیں، ہم کورونا سے جس طرح لڑے، دنیا نے اس کی تعریف کی .


اُن کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق کہنا تھا کہ یہ مسئلہ پاکستان کی دفاع کا مسئلہ ہے، ہمارے گھروں کی چار دیواری کی پامالی کی گئی، گھروں میں گھس گئے، خواتین کی بے عزتی کی گئی، رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے غنڈوں کو وردیاں پہنائی تھیں .
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ اب راستہ بتائیں اسی راستے پر اسلام آباد جائیں گے، گلگت اور خیبرپختونخوا کے وزراء اعلیٰ کے لیے کہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللّٰہ جارحانہ رویہ استعمال کر رہے ہیں . علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں امپورٹ ایکسپورٹ بلند سطح پر تھی، تحریک انصاف حکومت نے ملک کو معاشی طور پر کھڑا کیا، مہنگائی لائی گئی، بجلی مہنگی کی، پیٹرول ڈبل سینچری کراس کر گیا .
دوسری جانب صوبائی وزیر خوراک برائے خیبرپختونخوا عاطف خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پر گندم اور آٹا بند کر دیا اور بہانہ اسمگلنگ کا کر رہے ہیں، اگر گندم اور آٹے کی اسمگلنگ ہو رہی ہے تو اسے روکنے کا کام وفاق کا ہے . عاطف خان نے کہا کہ صوبے کے لیے اگر گندم خریدی جاتی ہے تو ہم اس کے پیسے دیتے ہیں، پہلے آٹے اور بعد میں گندم پر پابندی لگائی گئی، گندم اور آٹے کی پابندی کے باعث یہاں ریٹ بڑھ گئے .
انہوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں سے اسلحہ برآمد ہونے سے متعلق کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سیلف ڈیفنس کے لیے اسلحہ رکھا گیا ہو . عاطف خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 60 فیصد لوگوں پر کیسز ہیں، جلد از جلد انتخابات منعقد کیے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں