پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی۔ سوئی ناردرن کیلئے 45 فیصد اور سوئی سدرن کیلئے گیس 44 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت 1007 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ 7 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 60 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔