ماہانہ 2 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ ، مریم اورنگزیب نے عوام کو ماموں بنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے چالیس ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو سبسڈی دینے پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عوام کو ماموں بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عوام کو ماموں بنا دیا، مریم اورنگزیب نے بڑے فخرسے حکومت کی جانب سے چالیس ہزارروپےسے کم آمدن والے افراد کو سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتایا۔


طریقہ کار بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 786 ڈائل کریں اور رجسٹر ہوجائیں، جس کے بعد آپ کو ماہانہ دو ہزار روپے ملیں گے۔
دوسری جانب کئی موبائل نیٹ ورکس پر 786 کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود نہیں جبکہ ایک موبائل نیٹ ورک پر 786 ڈائل کریں تو ریکارڈ پیغام سنائی دیتا ہے کہ اس سروس کے لیے دو روپے اڑتیس پیسےیومیہ چارجز ہوں گے۔