پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر

کراچی (قدرت روزنامہ) ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 75سالہ تقریبات کے موقع پر مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی پچھہتر سالہ تقریبات کے موقع پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کا رش ہے، رش کے باعث برمنگھم اور مانچسٹر ائر پورٹ پر کئی سو میٹر لمبی مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔
جس کے باعث مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور مختلف ایئر لائنز بشمول پی آئی اے کی برمنگھم کی پرواز منسوخ ہوگئیں۔
پی آئی اے کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز ائیرپورٹ کے حالات کے باعث منسوخ کر دی گئی، پی کے 795 اب پیر کے روز اسلام اباد سے برمنگھم روانہ ہوگی۔
پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ پیر کیلئے منتقل کرنا شروع کردیا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹرسے مسافروں کے نمبرز پر اطلاع دی جا رہی ہے۔
یاد رہے برطانیہ میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے اقتدارکے 70 سال مکمل ہونے پرپلاٹینم جوبلی کا حشن منایا جارہا ہے ، پلاٹینم جوبلی تقریبات 4 روز تک جاری رہیں گی۔خیال رہے کہ ملکہ الزبیتھ دوئم کا 70 سالہ دورِ تاج برطانیہ کی تاریخ کا سب سے طویل ترین اقتدار کا دور ہے جس کا آغاز 6 فروری 1952ء کو ملکہ کے والد برطانوی بادشاہ جارج ششم کی وفات کے بعد ہوا تھا۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

2 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

2 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

2 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

2 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

3 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

3 hours ago