پاکستان

شہباز اور حمزہ کوگرفتار کرنے کی اجازت: سپریم کورٹ کے بر وقت نوٹس کی وجہ سے ممکن ہوا، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی شہباز اور حمزہ کو گرفتارکرنے کی اجازت مانگنا سپریم کورٹ کےبروقت نوٹس کی وجہ سے ممکن ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف اور حمزہ شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ایف آئی اے نے عدالت سے درخواست کی، ایف آئی اے نے شہباز اور حمزہ کوگرفتارکرنےکی اجازت مانگی ، سپریم کورٹ کےبروقت نوٹس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عوام امید کرتے ہیں کہ عدالتیں انصاف کریں اور قانون نافذ کریں ، اربوں منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطور حکمران مسلط ہیں۔


یاد رہے آج منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی۔ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے، سی ایف او عثمان سمیت دو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
جس پر ملزمان کے وکیل امجد پرویز نے کہا عدالت کے سامنے غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے، دونوں ملزمان کو بلا کر دو دو گھنٹے بٹھایا گیا، یہ ڈیڑھ سال تک ڈھونڈتے رہے کہ شاید کوئی ثبوت مل جائے۔

متعلقہ خبریں