رانا ثنا ایک بار باہر تو نکلو تمہارے لیے عورتیں ہی کافی ہیں۔یاسمین راشد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ ایک بار باہر تو نکلو تمہارے لیے عورتیں ہی کافی ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے کلینک کے باہر پولیس کے پہنچنے کے معاملے پر صحافی نے سوال کیا کہ پولیس آپ کے لینک کیوں آئی تھی؟
ڈاکٹر یاسمین راشد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مجھ سے پیار ہی بہت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’رانا ثنا اللہ تم ایک بار باہر تو نکلو تمہارے لیے ہم عورتیں ہی کافی ہیں۔‘
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ عوام کے لیے نہیں آئے بلکہ خود کو بچانے آئے ہیں حکومت خدا کا خوف کرے 60 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں انشا اللہ جیت عمران خان کی ہی ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں نے یاسمین راشد کے کلینک پر چھاپہ مارا تھا جبکہ ان کی گرفتاری پر حملہ کیا تھا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی جس پر اہلکاروں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔