لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کی خوشخبری سنادی . وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ کا محور عام آدمی ہونا چاہیے .
حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا .
اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے .