کوہلومیں ہیضہ کی لہر سے متعداد افراد متاثر،ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کوہلو(قدرت روزنامہ) کوہلو کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کی لہر سے شہریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا کوہلو میں رواں ہفتے تحصیل کاہان،ماوند اور کوہلو شہر کے ملحقہ علاقوں میں ہیضہ سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس میں اکثر وبیشتر مریضوں میں دست،الٹیاں اور بخار کی علامات رپورٹ ہوئی ہیں اس حوالے سے ایم ایس کوہلو ڈاکٹر اصغر مری کہتے ہیں کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن میں دست،الٹی کی شکایات ہیں مگر اب تک کسی گھر سے کئی افراد کے متاثر ہونے کی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ جس سے کوئی سنگین صورتحال کا خدشہ ہو۔تاہم تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ طویل خشک سالی اور گرم موسم کے نتیجے میں احتیاط کی ضرورت ہے دوسری جانب ضلع میں ایسے مریضوں کی ایک بڑی تعداد گزشتہ دو سے تین دن کے دوران ضلع کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد اچانک بڑھ جانے سے خدشہ ہے کہ ضلع میں ہیضہ کی وباء شروع ہوئی ہے جس کیلئے اگر بروقت اقدامات نہیں کئے گئے تو خدشہ ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے کوہلو کے عوامی حلقوں نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لیکر لوگوں میں آگاہی اور دوردراز علاقوں میں صاف و شفاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مرض سے بروقت بچا جاسکے۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

3 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

3 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

4 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

4 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

4 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

4 hours ago