” راج کندرا نے مجھے کہا کہ شلپا نے تمہاری ویڈیو زیکھی ہیں اور ۔۔“فحش فلموں کا کیس ، بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے بڑا دعویٰ کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ شیرلین چوپڑا نے فحش فلموں کے کیس میں گرفتار راج کندرا پر الزام عائد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرلین چوپڑا نے کہا کہ راج کندرا نے انہیں بتایا تھا کہ اہلیہ شلپا شیٹی میرا کام پسند کرتی ہیں۔شیرلین نے بتایا کہ راج کندرا نے مجھ سے فلموں میں کام کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا اور میں نے رواں برس مارچ میں معاہدے پر دستخط کیے تھے، وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے ساتھ مل کر کام کروں اور ایپلی کیشن کا نام بھی شیرلین چوپڑا ایپ کے نام سے رکھا جانا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شروعات میں ایپ پر گلیمر سے بھرپور مواد جانا تھا لیکن بعدازاں مجھے نیم عریاں اور عریاں فلموں سے متعلق بتایا گیا۔شیرلین نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران راج میری حوصلہ افزائی کرتے تھے کہ تم بہت اچھا کام کررہی ہو، شلپا نے تمہاری ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد میرے کام کو سراہا ہے، مجھے کہا گیا تھا کہ ہم جو بھی کررہے ہیں سب ٹھیک ہے۔