ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے شاہین آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا
جمیکا(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں،ویسٹ انڈیزمیں پہلی بارٹیسٹ میچ کھیلوں گااور سیریزمیں بہترکارکردگی کامظاہرہ کروں گا،ارباڈوس اور جمیکا خوبصورت مقام ہیں مگر ببل لائف آسان نہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شاہین آفرید ی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکیخلاف دونوں ٹیسٹ میچ اہم ہیں اورسیریز کے لیے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں، یاسرشاہ،حسن علی کی واپسی سےبولنگ کمبی نیشن مزیدبہترہوگیا ہے۔گیانا میں بارش کے باوجودانٹراسکواڈ پریکٹس میچ میں تیاری کی ہے اور پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باولرز کو تیاری کا موقع ملا۔فاسٹ باﺅلر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ سکواڈ تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، ورلڈ کپ سے قبل فٹنس بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔