وائرل: ہانیہ عامر کی ورک آوٹ کرتے ہوئے ویڈیو کے چرچے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اور چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر کی ورک آوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہے۔ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے سوشل اکاونٹس کے ذریعے نہ صرف مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں بلکہ اپنی روزمرہ معمولات و دیگر سرگرمیوں سے بھی مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو گزشتہ روز سے کافی شئیر کی گئی ، جس میں وہ ورک آوٹ کے لئے جم میں موجود ہیں اور چیزوں کا کافی دلچسپی سے جائزہ بھی لے رہی ہیں۔
اس ورک آوٹ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لئے محبت بھرے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram
View this post on Instagram